turky-urdu-logo

اسرائیلی مظالم: فلسطینی خاندان 9 روز سے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے

48 سالہ فلسطینی حرب ابو الکباش پچھلے 9 روز سے اپنے خاندان سمیت سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابوالکباش کا پورا گاوٗں ملیا میٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ یروشلم کے شمال میں وادی اردن کے علاقے توباش کے گاوٗں حمسا الباقیہ کو اسرائیلی فوج نے خالی کروا کے یہاں گھر بلڈوزر سے مسمار کر دیئے۔

اسرائیلی فوج نے گاوٗں کے لوگوں سے خیمے تک چھین لئے جس کے باعث گاوٗں کے لوگ کھلے آسمان تلے بچوں کے ساتھ سخت سردی میں موسم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج گذشتہ سال نومبر سے اس گاوٗں کے رہائشیوں کے گھر بلڈوزر سے مسمار کر رہی ہے۔

ان لوگوں کے پاس ضروری حاجت کے لئے بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

گاوٗں کے لوگ جونہی رہنے کے لئے کوئی عارضی شیلٹر بناتے ہیں اسرائیلی فوج فوری طور پر وہ تمام شیلٹرز توڑ کر چلی جاتی ہے۔ گاوٗں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ان سے تمام سامان چھین کر لے گئی ہے اب نہ وہ اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کر سکتے ہیں اور نہ ہی بچوں اور خواتین کے رہنے کے لئے کسی طرح کا شیلٹر بنا سکتے ہیں۔

اس وقت گاوٗں کے 65 خاندان بغیر پانی اور بجلی کے سخت سردی میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔ جس کسی کے پاس بجلی کا سولر پینل تھا اسرائیلی فوجی وہ بھی ان سے چھین کر لے گئے ہیں۔

اسی گاوٗں کے ساتھ 10 اسرائیلی آباد کار رہ رہے ہیں جنہیں زندگی کی تمام سہولتیں میسر ہیں اور وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ پکے گھروں میں رہ رہے ہیں اور اسرائیلی فوج انہیں سیکیورٹی بھی دے رہی ہے۔

Read Previous

پالتو کتے کی موت کا غم:ترک ریٹائرڈ ملازم نے آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھا لیا

Read Next

امریکی بدنام زمانہ بلیک واٹر نے دو بار لیبیا کی حکومت الٹانے کی کوشش کی، اقوام متحدہ

Leave a Reply