turky-urdu-logo

امریکی بدنام زمانہ بلیک واٹر نے دو بار لیبیا کی حکومت الٹانے کی کوشش کی، اقوام متحدہ

امریکی بدنام زمانہ سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کی کئی بار خلاف ورزی کی۔

یہ بات اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بدنام زمانہ بلیک واٹر نے 2019 میں دو بار لیبیا کی آئینی اور قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلیک واٹر نے لیبیا کے باغی خلیفہ ہفتار کی ملیشیا کو نہ صرف اسلحہ فروخت کیا بلکہ کرائے کے جنگجو بھی لیبیا بھیجے جن کا کام حکومت کا تختہ الٹنا تھا۔

کرائے ان جنگجووں کو لیبیا کی سیاسی قیادت کو قتل کرنے کی ذمہ داری دی گئی اور اس کے لئے انہیں باقاعدہ تربیت یافتہ افرادی قوت بھی فراہم کی گئی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چار امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کو معافی دینے کا فیصلہ جاری کیا۔ ان کنٹریکٹرز میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو 2007 میں عراق میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔ اس فیصلے پر عراق نے شدید مذمت بھی کی تھی۔

بلیک واٹر تنظیم کے بانی ایرک پرنس کے بھائی بیٹسی ڈیووس صدر ٹرمپ کے دور صدارت میں وزیر تعلیم بھی تھے۔

Read Previous

اسرائیلی مظالم: فلسطینی خاندان 9 روز سے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے

Read Next

ترکی: معروف عالم دین اور محدث محمد امین سراجؒ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Leave a Reply