turky-urdu-logo

ترکش ریڈ کریسنٹ کی افغان شہریوں کے لئے خوراک کی امداد

ترکش ریڈ کریسنٹ نے افغانستان کے صوبے بلخ میں 500 خاندانوں میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کی۔

صوبہ بلخ کے شہر مزارِ شریف میں اشیائے خورد و نوش کی تقسیم کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ترک قونصل جنرل فرید احمد ضیا نے بھی شرکت کی۔

ٹرکش ریڈ کریسنٹ نے صوبے کے جنگ سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں خوراک کے پارسل تقسیم کئے۔ یہ لوگ صوبے کے مختلف علاقوں سے یہاں آئے تھے۔ فوڈ پارسل میں چاول، دالیں، خوردنی تیل، گھی، سبز چائے، نمک اور بسکٹ شامل تھے۔

Read Previous

ترک کمپنیاں پاکستان پر بوجھ نہیں ہیں، ترک سفیر نے بتا دیا

Read Next

البانیہ کے گلوکار کا ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا انداز

Leave a Reply