
کورونا وائرس کے دوران ترکش ماہر نفسیات بزرگوں کی مدد میں سب سے آگے رہیں۔
کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران بزرگ شہریوں کی مدد کرنے والی ترکش ماہر نفسیات کی کوششوں کو سویڈن یونیورسٹی نے سراہا۔
گذشتہ سال نفسیات میں لولیا یونیورسٹی آف ٹیکانولوجی سے گریجویشن کرنے والی میلیکنور اولیکن ، لولیہ شہر میں لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔
ناول کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے ہی اولیکن نے بزرگ افراد کو آن لائن مدد فراہم کرنا شروع کر دی تھی۔
اولیکن کو انکی انہی کوششوں کے باعث الما میٹر نے اعزازی یوارڈ سے نوازاہ۔
انہوں نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 6 سے 7 مہینوں سے بزروگوں کو آن لائن مفت تھیرپی فراہم کر رہی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بہت افسوس ہوا کہ وہ اپنی مرضی سے ان بوڑھے افراد کی مدد کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف ان بزرگوں کے اپنے اہل خانہ کو انکی کوئی پرواہ نہیں۔
اولیکن کا کہنا تھا کہ ہمیں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور انکے کام آنا چاہیے۔