جاپان کے شہر نیگویا میں ترکی کی پہلی غیر ملکی نمائش “ٹرکش بازار” کے نام سے شروع ہو گئی ہے۔
نمائش کا اہتمام ترک سفارتخانے نے کیا ہے جو ایک مقامی شاپنگ مال میں جاری ہے۔
نمائش کی افتتاحی تقریب میں جاپان میں ترکی کے سفیر مراد حسن مرجان سمیت ترک کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمائش میں ترک مٹھائیاں، چمڑے کی مصنوعات، قالین اور ہاتھ سے بنی اشیا رکھی گئیں ہیں۔ اس موقع پر ترکی کی روایتی موسیقی ساز سے بھی لوگ محظوظ ہوئے۔
Tags: ترک معیشت