
ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں ترک بحری جہاز کے متعلق یونان کے بیان کو بے معنی قرار دے دیا۔
ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے یونانی وزارت خارجہ کی طرف سے مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی سسمک کاروائیوں کے بارے میں جاری کئے گئے بیان کے کا جواب میں بیان جاری کیا۔
وزیر کا کہنا ہے کہ یہ بیانات یونان کے زیادہ سمندری حدود کے دعوں پر مبنی ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کے متنازی ہے اور ہمارے نزدیک بے معنی ہیں۔
ترکی، مشرقی بحیرہ روم میں بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں، اپنے بھی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بھی جائز حقوق کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔
ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آ کسوئے نے کہا ہے کہ اگر یونان علاقے میں مسئلے کے حل سے متعلق بیانات خلوص نیت کے ساتھ جاری کر رہا ہے تو اسے کشیدگی میں اضافہ کرنے والے بیانات جاری کرنے، فوجی کاروائیاں کرنے اورمعاملے کے تیسرے فریق کو ترکی سے بدگمان کرنے اور اکسانے کی بجائے ہماری غیر مشروط ڈائیلاگ کی اپیلوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔
ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور گیس ذخائر کی تلاش کے لیے نئے نیوٹیکس کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ترک بحری جہاز 23 نومبر تک سسمک کاروائیاں جاری رکھے گا۔