turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا بھتیجا کورونا وائرس سے جاں بحق

صدر رجب طیب ایردوان کے سوتیلے بھائی کا بیٹا احمد ایردوان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔

صدارتی ترجمان ابراہیم کالن، اسپیکر ترک پارلیمنٹ مصطفیٰ شینتوب اور دیگر سیاسی رہنماوٗں نے صدر ایردوان سے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان کے سوتیلے بھائی حسن ایردوان کا انتقال 2006 میں ہوا تھا۔ ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے ترکی میں 18 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے اب تک 16 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان کے صدر کی افغان حکام سے اہم ملاقات

Read Next

سعودی عرب نے ایک ہفتے کے لئے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

Leave a Reply