turky-urdu-logo

سعودی عرب نے ایک ہفتے کے لئے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے پر سعودی عرب نے ایک ہفتے کے لئے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

اس پابندی کے باعث عمرہ زائرین کی دنیا بھر سے آنے والی پروازوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے وائرس کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کا ایک نیا وائرس آیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے تمام ممالک نے برطانیہ سے فضائی، سمندری اور زمینی رابطے منقطع کر لئے ہیں۔

سعودی عرب کی  سرکاری خبر ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پروازوں پر پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ بہت سے ممالک میں کورونا کے نئے وائرسز سامنے آ رہے ہیں جس کے باعث یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے وزارت صحت کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر یہ پابندی لگائی ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا بھتیجا کورونا وائرس سے جاں بحق

Read Next

ترکی کے چھوٹے کاروبار کے لئے عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر قرض جاری کر دیا

Leave a Reply