turky-urdu-logo

آذربائیجان کے صدر کی افغان حکام سے اہم ملاقات

افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائرز  حمداللہ محب سے آذربائیجان نے صدر الہام علی یوف سے باکو میں ملاقات کی۔

افغان صدر  اشرف غنی کے چیف آف اسٹاف محمد شاکر کارگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

افغان حکام نے صدر الہام علی یوف کو افغان صدر اشرف غنی کا پیغام پہنچایا۔ افغان صدر نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب کو کاراباخ کی شاندار فتح پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

صدر الہام علی یوف نے کاراباخ کی جنگ میں افغان حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں طرف سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاراباخ کی شاندار فتح کے بعد خطے میں امن و استحکام کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ آذربائیجان 30 سال بعد اپنے مقبوضہ علاقے دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

صدر الہام علی یوف نے افغانستان کے ساتھ معاشی، سیکیورٹی، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زمینی تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے افغان وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سال کابل میں آذربائیجان کا سفارتخانہ کھول دیا جائے گا۔

Read Previous

پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس 2021 میں شروع ہو گی

Read Next

صدر ایردوان کا بھتیجا کورونا وائرس سے جاں بحق

Leave a Reply