ترکیہ روس اور یوکرائن تنازع حل کروانے کی کوشش جاری رکھے گا، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ روس اور یوکرائن تنازعہ کو حل کرنے کی اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روس اور یوکرین تنازع کو حل کرنے کے لیے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی سے بات چیت کریں گے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اناج کی راہداری کے معاہدے کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور ضرورت مند ممالک کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

22 جولائی کو، ترکیہ ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھیں۔

اس کی مقررہ میعاد ختم ہونے سے چند دن پہلے، اناج کے تاریخی معاہدے کو مزید 120 دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا، جس کا آغاز 19 نومبر سے ہوا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز سے ہی ترکیہ نے اس نظریے کے تحت سفارت کاری کی ہے کہ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ نے امن کی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے جو دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے، ہم نے روس کے خلاف غیر معقول پالیسیوں سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی مخالفت کی ہے۔

Read Previous

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے1.5 ارب اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا

Read Next

19 ممالک کے ماہرین کا سمٹ استنبول میں جاری

Leave a Reply