19 ممالک کے ماہرین کا سمٹ استنبول میں جاری

آذربائیجان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں، ماہرین تعلیم اور پیشہ ور افراد کی استنبول میں آمد۔

آذربائیجان کی ریاستی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین فواد مرادوف کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تقریباً 19 ممالک سے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

اس تقریب میں آذربائیجانی حکام کے ساتھ ان کے ترک ہم منصب مشترکہ بات چیت کے لیے شریک ہوں گے۔

استنبول صباحتین زیم یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر احمد سیوات اکار نے اپنے ابتدائی کلمات میں معزز مہمانوں کو ترکیہ میں خوش آمدید کہا ۔

ترکیہ کے باہر سے کئی شرکاء نے عملی طور پر استنبول اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔

شرکاء سائنس، فنون، معیشت، ہائی ٹیک اور اعلیٰ تعلیم کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہوئے آذربائیجانی حکام کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دوستی کا رشتہ قائم ہے جو آنے والے وقتوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جائے گا۔

Read Previous

ترکیہ روس اور یوکرائن تنازع حل کروانے کی کوشش جاری رکھے گا، صدر ایردوان

Read Next

استنبول:صدر ایردوان کی روسی انرجی فرم گیس پروم کے چئیر مین سے ملاقات

Leave a Reply