استنبول:صدر ایردوان کی روسی انرجی فرم گیس پروم کے چئیر مین سے ملاقات

صدر ایردوان نے استنبول میں روسی انرجی فرم گیس پروم کے چئیرمین الیکسی میلر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ترکیہ میں گیس سینٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ترکیہ کو روسی گیس کی فراہمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترکیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روس سے یورپ سمیت دیگر ممالک کو قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے سب سے قابل اعتماد رستوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

انہوں نے ترکیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ترکیہ میں ایک بڑا مرکز قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ گیس کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے روسی صدر کے ہمراہ ترکیہ کو یورپ سے قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے مرکزی مقام بنانے کی اپیل کی ہے۔

یہ ایک بین الاقوامی ترسیلی مرکز ہو گا۔

Read Previous

19 ممالک کے ماہرین کا سمٹ استنبول میں جاری

Read Next

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

Leave a Reply