turky-urdu-logo

ترک صدر کا ڈیجیٹل آگاہی کے حوالے سے ٹویٹر پر پیغام

ترک صدر نے جمعرات کو  ٹویٹر پر "ڈیجیٹل آگہی” کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پیغام شیئر کیا ، اور ترقی کی راہ پر گامزن اس دنیا میں  سرمایہ کاری کے ذریعہ ملک پر مرتب ہونے والے اثرات  کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ترکی صرف ترقی کی راہ پر گامزن اس دنیا کی نگرانی نہیں کر رہا ہے بلکہ  اٹھائے گئے اقدامات اور گذشتہ 18 سالوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس سے ہم نئے عمل کے اہم کرداروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ امید ہے کہ ، اپنی قوم کے تعاون سے  ہم ایک مضبوط ڈیجیٹل آگاہی پیدا کریں گے اور مستقبل کی طرف امید کی نگاہ رکھیں گے۔

ان کا یہ بیان ترکی کے خزانہ  وزیر فنانس اور مواصلات کے ڈائریکٹر کی جانب سے گزشتہ روز ٹویٹر پر ڈیجیٹل آگاہی کے بارے میں پوسٹس شیئر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے

اپنی پوسٹ میں ، بیراٹ البیارک نے کہا: "ہم اپنی ملکی اور قومی تکنیکی صلاحیتوں ، اپنی معیشت ، اپنی خارجہ پالیسی ، اپنی ڈیجیٹل ڈپلومیسی اور قومی سلامتی کی کوششوں کے ساتھ ڈیجیٹل مستقبل کے لئے تیار ہیں! مستقبل کے خزانہ ، ڈیجیٹل دنیا کی شکل ، مواد اور سمت تبدیل کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔

فرحتین الٹون نے کہا: "ڈیجیٹل دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں حقائق کو چھپانا  اور تبدیل کرنا آسان ہے۔ ہمیں حقیقت تک پہنچنے کے لیے محتاط رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی آج کی دنیا جہاں زندگی کے ہر شعبے میں ٹکنالوجی موجود ہے اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعہ انفرادی اور کارپوریٹ مواصلاتی نیٹ ورک کو برقرار رکھا جا رہا ہے میں زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدی علاقوں میں سائبر بارڈرز کو شامل کررہا ہے ۔

Read Previous

فرانس کا ایفل ٹاور 25 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

Read Next

باغی جنگجوؤں سے خالی کرائے گئے لیبیا کے شہر ترہونا سے اجتماعی قبریں برآمد

Leave a Reply