turky-urdu-logo

فرانس کا ایفل ٹاور 25 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

فرانس کی علامت ، ایفل ٹاور ، 25 جون کو زائرین کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

پیرس کے ساتویں ارونڈسمنٹ میں واقع اس تاریخی مقام کو الی-فرانس میں  وائرس کے پھیلاو کے بعد تین مہینوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا

فرانس میں وائرس کے آغاز سے اب تک 29،299 اموات ہو چکیں ہیں ، جبکہ اب تک کیسز کی کل تعداد 191،523 ہے۔

ٹاور کی ویب سائٹ کے مطابق ، ہر سال تقریبا 7 ملین سیاح اس مشہور مقام کا دورہ کرتے ہیں جن میں سے تین چوتھائی دوسرے ممالک سے ہوتے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ آفس تاحال نہیں کھلا۔

زائرین عام طور پر لفٹ کو پہلے فلور پر اور پھر ٹاپ فلور پر لے جا کر  شہر کے دلکش نظارے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

لیکن 25 جون کو دوبارہ کھولنے کے بعد زائرین کو صرف پہلی فلور پر جانے کی اجازت ہو گی۔ جائیں گے  جبکہ لفٹ انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے بند رہے گی۔

وا ئرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے ، سیاح صرف ایک محدود تعداد میں مشرقی ستون کے ذریعے چڑھ سکیں گے اور مغربی ستون کے ذریعے اتر سکیں گے۔  

ٹاورمیں یومیہ صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے ساتھ ساتھ معاشرتی دوری کو یقینی بنانے کے لیے فرش پر نشانات بھی لگائے جائیں گے۔ 1889 میں مکمل ہونے اور نامور انجینئر ، گوستاو ایفل جنہوں نے مشہور شبیہہ ڈیزائن کیا تھا کے نام پر قائم شدہ ایفل ٹاور”دی ورلڈ فئیر آف 1889″ کے مطابق بنایا گیا  جس سال فرانسیسی انقلاب کو 100 سال مکمل ہوئے تھے۔

Read Previous

جنوبی کوریا نے وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں پھر بڑھا دیں۔

Read Next

ترک صدر کا ڈیجیٹل آگاہی کے حوالے سے ٹویٹر پر پیغام

Leave a Reply