turky-urdu-logo

جنوبی کوریا نے وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں پھر بڑھا دیں۔

بدھ کے روز جنوبی کوریا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ حالیہ ہفتوں میں  بلند ترین مقام پر پہنچ گیا  جس نے حکام کو مزید سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرنے پر غور کرنے پر مجبور کیا۔

کورین مرکز برائے امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے ذریعہ 43 مقامی انفیکشن اور دو اموات سمیت مجموعی طور پر 50 نئے کورونا کیسز کی اطلاع ملی ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 11902 ہوگئی جبکہ کل اموات کی تعداد 276 ہو گئی۔

یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ، انفیکشن میں اضافہ لگاتار دو دن 40 سے کم کیسز کے بعد سامنے آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  40 نئے کیسز کے ساتھ ، سیول وائرس کے پھیلاو کا مرکز برقرار ہے جس کے باعث حکام گنجان آباد علاقوں میں سماجی دوری کے سخت قوانین نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

کورین دارالحکومت میں پہلے ہی سخت اقدامات نافذ کردیئے گئے ہیں ، جو 14 جون تک برقرار رہیں گے

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکام انتباہ کر رہے ہیں کہ اگر وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آتی ہے تو جنوبی کوریا کو سخت معاشرتی فاصلے کی طرف واپس جانا پڑے گا

دریں اثناء ، بدھ کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے یہ واضع ظاہر ہے  کہ  وبائی مرض کے سبب مئی میں جنوبی کوریا کی بے روزگاری کی شرح 10 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے

یون ہاپ کی رپوٹ کے مطابق جنوری 2010 کے بعد  پچھلے مہینے جنوبی کوریا  کی بیروزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

Read Previous

بھارت میں کورونا کو دیوی کا درجہ مل گیا، کورونا مائی کی پوجا شروع

Read Next

فرانس کا ایفل ٹاور 25 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

Leave a Reply