turky-urdu-logo

ترک صدر نے بوسنیا کے مرحوم صدر کی برسی پر ان کو یاد کیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  بوسنیا ہرزیگوینیا کے مرحوم سابق صدر عالیہ عزت بیگووچ کو ان کی 17 ویں برسی پر یاد کیا۔   

ٹویٹر سے عالیہ عزت بیگووچ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کردہ ٹویٹ میں انہوں نے "رحمت، احترام اور یاد” جیسے  الفاظ استعمال کئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں عزت بیگووچ  کے قول کے ساتھ ان کی تصویر  بھی شئیر  کی ہے۔

قول میں عزت بیگووچ کہتے ہیں کہ ” زندگی ایک ایسا کھیل ہے جسے صاحبِ ایمان اور صالح عمل کرنے والوں کے علاوہ اور کوئی نہیں جیت سکتا”۔

واضح رہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کو آپس میں بانٹنے کے لئے 1990 میں سربیا اور کروشیا کی طرف سے شروع کئے گئے قتل عام کے دوران عزت بیگووچ  نے ملکی آزادی کا دفاع کیا ۔ وہ 19 اکتوبر 2003 کو وفات پا گئے

 

Read Previous

ترکی نے انٹرپول کو مطلوب کُرد دہشت گرد پکڑ لیا

Read Next

افغانستان: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5 شہری جاں بحق

Leave a Reply