
ترکی کے سیکیورٹی اور انٹلی جنس اداروں نے کُرد دہشت گرد تنظیم کے سینئر ممبر احمد بَل کو پکڑ لیا ہے۔ احمد بَل انٹرپول کی سنگین دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت فہرست میں بھی شامل تھا۔
ترک حکام نے احمد بَل کو پکڑنے کے بعد جو تفصیلات جاری کی ہیں اس میں لفظ "نیوٹرلائزڈ” استعمال کیا گیا ہے۔
ترکی میں "نیوٹرلائزرڈ” کو دہشت گرد کو زندہ پکڑنے یا دوران آپریشن اس کے ہلاک ہونے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔
انٹلی جنس اداروں نے احمد بَل سے متعلق یہ نہیں بتایا کہ مطلوب دہشت گرد زندہ گرفتار ہوا ہے یا آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔
ترک انٹلی جنس ادارے کے مطابق ایک حالیہ آپریشن میں احمد بَل اور چار دیگر دہشت گردوں کو نیوٹرلائز کیا گیا ہے۔
احمد بَل دارا کاتو کے کوڈ نام سے مشہور تھا۔ ذرائع کے مطابق احمد بَل کُرد دہشت گردوں کے ساتھ ملاقات کے لئے ایک طے شدہ جگہ پہنچا تھا جہاں اسے گرفتار کیا گیا۔
انٹلی جنس ادارے نے آپریشن کی جگہ اور وقت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔ احمد بَل شمالی عراق میں ترکی کے ملٹری آپریشن سے متعلق متینہ اور افتانین میں معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری بھی پوری کر رہا تھا۔
احمد بَل پر 2018 اور 2019 میں شام سے دھماکہ خیز مواد ترکی پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
احمد بَل 2009 سے کرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے وابستہ تھا اور 2015 میں ترک سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
ترک انٹلی جنس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ 2018 میں احمد بَل کو عراق کے شہر متینہ میں کرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا پبلک ریلیشن اور انٹلی جنس یونٹ کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کرُد دہشت گرد تنظم پی کے کے گذشتہ 30 سال سے ترکی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس میں اب تک 40 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں پولیس، فوج اور انٹلی جنس کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔