turky-urdu-logo

صدر رجب طیب ایردوان کی لیبیا کے وزیر اعطم سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا کے وزیر اعطم فیض الا سراج سے استنبول میں ملاقات کی۔
استنبول میں ہونے والی یہ ملاقات 2 گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہی۔
محکمہ اطلاعات نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں لیبیا کی تازہ صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں سربراہان نے لیبیائی عوام کے امن، سلامتی اور خوشحالی میں خدمات فراہم کرنے والے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عندیہ دیا ہے۔ جناب ایردوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ لیبیائی حکومت کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔ ترکی کی اولیت اس ملک کی زمینی سالمیت کا تحفظ اور استحکام کا قیام ہے۔
لیبیا میں امن کے ہمسایہ اور یورپ سمیت تمام تر علاقوں کے لیے فائدہ مند ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں اصولی موقف کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Read Previous

فیس بک کے سربراہ سے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

Read Next

یورپی سیاسی رہنماوٗں کے بیانات خطے میں کشیدگی کا باعث ہیں، صدر طیب ایردوان

Leave a Reply