turky-urdu-logo

صدر رجب طیب ایردوان کی لیبیا کے صدر سے استنبول میں ملاقات

رک صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا کے وزیراعظم فائزالسراج سے استنبول میں ملاقات کی۔ ملاقات استنبول کی وحدت الدین ریذیڈینسی میں ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس کے بعد بین الوفود مذاکرات کئے گئے۔

ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ ترکی مکمل تعاون کے ساتھ لیبیا کا ساتھ دینا جاری رکھے گا ۔ قومی مفاہمتی حکومت لیبیا کی واحد آئینی نمائندہ ہے اور ہم اس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش میں ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے والے بحری اختیار کے سمجھوتے کا اقوام متحدہ کی طرف سے بھی رجسٹر کیا جانا ایک خوش آئند بات ہے۔ ہم لیبیا کے باشندوں کے استحکام اور خوشحالی کے لئے ہر طرح کی مدد جاری رکھیں گے۔

Read Previous

ترک آٹو انڈسٹری کی برآمدات معمول پر آنے لگیں

Read Next

عمرہ زائرین کے لیے مکہ اور مدینہ کے دروازے کھول دیے گئے

Leave a Reply