turky-urdu-logo

ترک آٹو انڈسٹری کی برآمدات معمول پر آنے لگیں

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترک آٹو انڈسٹری کی ایکسپورٹس متاثر ہوئی تھیں تاہم اب ترکی سے گاڑیوں کی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔
ترکی کی آٹو انڈسٹری کی یونین کے مطابق ستمبر میں گاڑیوں کی برآمدات میں محض 0.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری دوبارہ معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔
تاہم اگست کے مقابلے میں گاڑیوں کی ایکسپورٹ 68.7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس ماہ ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
یورپین یونین ترکی میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔ جرمنی نے 33 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی گاڑیاں ترکی سے امپورٹ کیں۔ فرانس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، پولینڈ، سلووینیا، بیلجیم، امریکہ اور رومانیہ بھی ترکی میں تیار ہونے والی گاڑیوں کے بڑے خریدار ہیں۔

Read Previous

رواں ہفتے تھیٹر میں چھ فلمیں دکھائی جائیں گی

Read Next

صدر رجب طیب ایردوان کی لیبیا کے صدر سے استنبول میں ملاقات

Leave a Reply