صدر ایردوان نے شام سے ہجرت کر کے ترکی آنے والے ایک خاندان کے بچوں کی مدد کا حکم جاری کیا ہے۔
شام کے شہری فارس اور ان کی اہلیہ گوسون کے چھ بچے ہیں جس میں سے دو بچیاں پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہیں۔
صدر ایردوان نے خاندان کی کہانی سننے کے بعد حکم جاری کیا کہ سرکاری طور پر دونوں بچیوں کا علاج کیا جائے اور انہیں آلہ سماعت لگایا جائے تاکہ وہ عام انسانوں کی طرح سن سکیں۔
تین دن پہلے صدر کے حکم پر مخیر حضرات نے شامی خاندان کی 10 سالہ بچی عائشہ کے لئے آلہ سماعت کا انتظام کیا۔
دوسری بیٹی تین سالہ سارہ کو سرکاری طور پر مفت علاج کی سہولت کا حکم دیا گیا ہے۔
کوجیلی یونیورسٹی اسپتال نے صدر ایردوان کے حکم پر تین سالہ سارہ کا علاج شروع کر دیا ہے۔
یونیورسٹی کے ریکٹر صادتین ہلاجو نے کہا ہے کہ سارہ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہے تاہم جلد ہی وہ سننے کے قابل ہو جائے گی۔