ترک ڈائیریکٹر فرزان اوزپیک کو رواں سال کے ایف آئی سی ای ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
یہ ایک نامور اطالوی سنیما ایوارڈ ہے۔
اٹلی کے ممتاز فلم نقادوں اور مصنفین کے ذریعہ تشکیل دی گئی اطالوی فیڈریشن آف آرٹ ہاؤس سنیما نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کا ایوارڈ اوزپیک کو دے گا ، جو اس ملک کے رہائشی ہیں۔
اوزپیک کو یہ اعزاز اپنے منظر ناموں کے مستقل میعار ، خاص طور پر ان کی تازہ ترین فلم فارچیون دیوی کی وجہ سے دیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوزپیک کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس طرح کے اہم ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ منتوا شہر میں 5-8 اکتوبر کو سینیما پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ایوارڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو ہوگی۔
4 ستمبر کو اوزپیک کو وینس فلم فیسٹیول کے 77 ویں ایڈیشن میں خصوصی ایوارڈ بھی ملا ہے۔
انہوں نے اپنی متعدد فلموں کی شوٹنگ اٹلی میں کی ہے۔ جہاں وہ کافی عرصے سے رہتے ہیں۔ اوزپیک کی 13 ویں فیچر فلم لاڈو فورٹونا آج سپین میں ریلیز ہوگی۔