Turkiya-Logo-top

صدر ایردوان کا خلیجی دورہ ،ترک صدر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

صدر ایردوان علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تین ممالک کے خلیجی دورے کے آخری مرحلے میں  متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

صدر شیخ محمد بن زید النہیان دارالحکومت ابوظہبی میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان کا استقبال کریں گے۔

قائدین ون آن ون بات چیت کریں گے جس کے بعد وفود کی ملاقاتیں ہوں گی۔

بعد ازاں صدر ایردوان اپنے اعزاز میں دی جانے والی سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں بالخصوص معیشت میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

صدر ایردوان نے پیر کے روز اپنے تین ممالک کے خلیجی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا اور اسکے بعد قطر کا دورہ بھی کیا۔

تین خلیجی ممالک کے اپنے دوروں کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ وہ تعلقات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے سودوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

اپنے دورے کے آغاز سے قبل استنبول میں ایک نیوز کانفرنس میں صدر ایردوان  نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جس کے ساتھ ہم نے حال ہی میں خلیجی خطے میں سب سے زیادہ تجارت کی ہے۔

ہم اسے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ اور قطر کے تعلقات سیاسی، سماجی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں،صدر ایردوان

Read Next

قطر:خاتون اول امینہ ایردوان کا اسلامی آرٹ میوزیم کا دورہ

Leave a Reply