turky-urdu-logo

ترکیہ اور قطر کے تعلقات سیاسی، سماجی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں،صدر ایردوان

صدر ایردوان علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خلیجی ریاستوں کے دورے پر ہیں۔

صدر ایردوان اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہیں۔

دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور خالد بن محمد العطیہ، قطر میں ترکیہ کے سفیر مہمت مصطفیٰ گوکسو اور دیگر متعلقہ حکام نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔

صدر کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر ترک حکام بھی ہیں۔

صدر ایردوان کا استقبال قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک سرکاری تقریب میں کیا۔

دونوں رہنما لوسیل پیلس کے میدان میں پہنچے تو ترکیہ اور قطر کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر ایردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنی دو طرفہ ملاقات کے لیے لوسیل پیلس چلے گئے۔

معاہدے:

وفود کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، ترکی اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کےاسٹریٹجک تعلقات اور سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بنیاد پر اور دونوں ممالک کے دانشمند رہنماؤں کی ہدایات کے مطابق ہم اپنے مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ترکیہ اور قطر کے تعلقات سیاسی اور سماجی بنیادوں پر قائم "گہری جڑوں” کے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترکیہ اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر جاری ایک اعلامیئے میں امید ظاہر کی ہے کہ دونوں برادر ممالک اپنی عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے سمیت اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گے۔

ترکیہ اور قطر کے درمیان موجودہ اسٹریٹیجک تعلقات علاقائی وعالمی موضوعات پر مشترکہ موقف کی ترجمانی کر رہے ہیں، اسٹریٹیجک کمیٹی کے تحت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر مبنی سو معاہدے طے کیے جا چکے ہیں جبکہ دو طرفہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تعاون کو فروغ بھی متواتر حاصل ہو رہا ہے ،امید ہے کہ دونوں برادر ملک باہمی مفادات کے تحت تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دیں گے۔

ٹوگ کار کا تحفہ:

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ترکیہ کی جدید الیکٹرک کارٹوگ تحفے میں دی، امیر قطر نے صدر ایردوان کے ساتھ ٹیسٹ ڈرائیو بھی کی، امیر قطر نے گاڑی کے تحفے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کا خلیجی دورہ ،ترک صدر قطر پہنچ گئے

Read Next

صدر ایردوان کا خلیجی دورہ ،ترک صدر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Leave a Reply