turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا خلیجی دورہ ،ترک صدر قطر پہنچ گئے

صدر ایردوان اپنے تین روزہ خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے میں  قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان کا استقبال کریں گے۔

وہ ون آن ون بات چیت کریں گے جس کے بعد وفود کی ملاقاتیں ہوں گی۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں بالخصوص معیشت میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے اپنے تین ممالک کے خلیجی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا۔

ان کا آخری پڑاؤ متحدہ عرب امارات ہوگا۔

تین خلیجی ممالک کے دورے کے دوران صدر ایردوان نے کہا ہے کہ وہ تعلقات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے سودوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

دورہ شروع کرنے سے قبل استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کے "تزویراتی شراکت دار اور قریبی اتحادی” قطر کے ساتھ تعلقات ہر سطح پر "بہترین” ہیں کیونکہ یہ ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read Previous

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ترک فرموں کو ویژن 2030 میں شرکت کی دعوت

Read Next

ترکیہ اور قطر کے تعلقات سیاسی، سماجی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply