turky-urdu-logo

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ترک فرموں کو ویژن 2030 میں شرکت کی دعوت

سعودی عرب نے ترک کمپنیوں کو ملک کے ویژن 2030 اقدام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ دونوں کے نجی شعبوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

صدر ایردوان کے تین روزہ سرکاری دورے  کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ترکیہ-سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے الفالح نے کہا کہ حال ہی میں ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ترکیہ اور سعودی وزراء کی میزبانی میں ایک روزہ فورم کا اہتمام سعودی بندرگاہی شہر جدہ میں ترکیہ کے فارن اکنامک ریلیشن بورڈ (DEIK) نے کیا تھا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب ویژن 2030 پروگرام میں 3.3 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیوں کے لیے مضبوط مواقع ہوں گے۔

ویژن 2030 پروگرام کا مقصد سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو کم کرنا اور عوامی خدمات کے شعبے کے لیے درجنوں منصوبوں کی منصوبہ بندی کے ساتھ معیشت کو متنوع بنانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، مجھے دونوں ممالک کی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی نظر آتی ہے، مجھے یہ دیکھ کر فخر ہوتا ہے کہ ترکیہ کے نجی شعبے کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجیز افریقہ اور مشرق وسطیٰ دونوں میں کتنی بڑی ہیں۔

الفالح نے مزید کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ جب دونوں ممالک کے نجی شعبے کی افواج اکٹھی ہوں گی تو ہم کتنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے دونوں نجی شعبوں پر زور دیا کہ وہ بہت سے شعبوں بشمول رئیل اسٹیٹ، سیاحت، ہاؤسنگ، صنعت، زراعت، خوراک اور کان کنی میں تعاون کریں۔

Read Previous

وزیر خارجہ حاقان فدان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

صدر ایردوان کا خلیجی دورہ ،ترک صدر قطر پہنچ گئے

Leave a Reply