
وزیر خارجہ ہ حاقان فدان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے استنبول اناج معاہدے کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، فدان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران استنبول اناج معاہدے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے پر بات کرنے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔