turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے تعزیت

صدر ایردوان نے  اپنے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ سیلاب اور اس سے آنے والی تباہی پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کی X پر ایک پوسٹ کے مطابق، محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کال کے دوران صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیلاب کی تباہی پر افسوس  کا اظہار کیا۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے گزشتہ 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔

موسمی حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر آمدورفت میں خلل پڑا۔

نیشنل کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ گھر پر رہیں اور صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے نکلیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ہیلی کاپٹر حادثے میں کینیا کے فوجی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

Read Next

صدر پاکستان نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

Leave a Reply