turky-urdu-logo

صدر پاکستان نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر پاکستان آصف زرداری نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی  جس میں صدر پاکستان نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف میتن گوراک کو نشان امتیاز سے نوازا۔

تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ساحر سمشاد مرزا بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، جس سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ  زمینی ٹرانسپورٹ ایک عام انسان کی پہنچ میں ہے جس کے باعث دونوں ممالک کےدرمیان روابط میں مزید اضافہ ہو گا۔

ٹرانسپورٹ روابط سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گےاس لیے  دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے تعزیت

Read Next

ٹکا کی جانب سے راوالپنڈی ویمن یونیورسٹی میں زولوجی ڈائیورسٹی لیبارٹری اور اینیمل شیلٹر ہاوس کا افتتاح

Leave a Reply