
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں ترک ایتھلیٹس کی شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنی اور پوری قوم کی طرف سے ملک کانام روشن کرنے والی ایتھلیٹس کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب ہمارا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے۔
ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نے اپنی ٹویٹ میں ترک خواتین کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان ایتھلیٹس نے اپنی جیت سے پوری قوم کا دل جیت لیا ہے۔ پوری قوم آپ کی مشکور ہے ہم آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں
ترک ٹیم نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں 5 سونے اور 2 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔