ozIstanbul

استنبول: عالمی ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں ترکی نے 5گولڈاور دو کانسی کے میڈلز اپنے نام کیے

ترک خاتون باکسرز نے استنبول میں منعقدہ   ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔48 کلو گرام کیٹیگری میں ٹرک باکسر عائشے کا مقابلہ قازقستان کی الوا بالکیبیکوا سے ہوا۔پہلا راؤنڈ 5-0 سے ہارنے کے بعد ترک باکسر  نے میچ کا رخ موڑ دیا  اور باقی کے راؤنڈ جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

50کلوگرام کیٹیگری میں ترکش ایتھلیٹ بسناز چکرلو   نے کولمبیا کی انگریٹ لورینا ک سے5-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا

54 کلوگرام کیٹیگری میں خدیجہ اکباس کا مقابلہ رومانیہ کی لیکرمیورا سے ہوا ۔3-2سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا ۔جبکہ اولمپک چیمپئن باکسر بسناز سرمینیلی نے 66کیٹیگری اور سینور دیمیر نے 81کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا ۔  جبکہ سیما چیلسکان ایلف نے کانسی کا تمغہ جیتا

ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نے اپنی ٹویٹ میں ترک خواتین کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ   ان ایتھلیٹز نے اپنی جیت سے پوری قوم کا دل جیت لیا ہے۔ پوری قوم  آپ کی مشکور ہے ہم آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو  ہیں

27سالہ عائشے نے اپنی جیت کے موقع پراپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محنت کی بدولت آج میں اس مقام میں ہوں۔ انہوں نے اپنی جرسی میں ترکی جھنڈا دکھا تے ہوئے کہ میں نے نہیں بلکہ اس پرچم نے مقابلہ کیا اور ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا ۔

خیال رہے کہ ترکی  9مئی سے استنبول میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے

 

 

پچھلا پڑھیں

ترک وزیر دفاع کی پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

اگلا پڑھیں

ترک ایتھلیٹس کو ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ جیتے پر ترک صدر کی مبارکباد

تبصرہ شامل کریں