ozIstanbul

ترک وزیر دفاع کی پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ حلوسی آکار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ حلوسی آکار نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابقترک وزیر نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

پچھلا پڑھیں

ترک عوام کا فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ردعمل جائر ہے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

استنبول: عالمی ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں ترکی نے 5گولڈاور دو کانسی کے میڈلز اپنے نام کیے

تبصرہ شامل کریں