
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
گفتگو میں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، صدر ایردوان نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت میں سب سے بڑی رکاوٹ دونوں ممالک کے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ہیں ۔
ترک مواصلاتی دفتر سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق دنوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات ، خطے کے مسائل، روس یوکرین جنگ کی صورتحال سمیت فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر تبادلہ خیا ل کیا۔
صدر ایردوان نے زور دے کر کہا کہ ترک حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کی اقدار کو برقرار رکھیں اور ترکی کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ ترک عوام کا ایسے ممالک جن کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات ہیں کےنیٹو میں شمولیت پر ردعمل جائز ہے اور اسی نظر اندز نہیں کرنا چائیے ۔
سویڈن اور فن لینڈنے نیٹو میں شمولیت کیلئے بدھ کو مشترکہ درخواست جمع کروائی تھی۔ دونو ں ممالک نے روس اور یوکرین کی جنگ کے تناظر میں نیٹو کی شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔