ozIstanbul

پاکستان ہمیشہ سے ترک عوام کے دل میں خاص مقام رکھتا ہے،ترک وزیر دفاع

ترک وزیر دفاع ہلوسی آقار کی کراچی شپ یارڈ میں پاکستان ملجم پراجیکٹ کے تیسرے جہاز بدر کی لانچنگ تقریب میں شرکت۔

تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین اور نیول فورسز کے کمانڈر ایڈمرل امجد خان نیازی نے بھی شرکت کی۔

وزیر دفاع ہلوسی آقار نے پاکستان کے دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پاکستان کی مسلح افواج کے لیےملجم کارویٹ منصوبے کا ایک اور سنگ میل مکمل کر چکے۔

پاکستان میلجیم پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بدر بحری جہاز پاکستان کے دفاع میں ایک اہم کردار ادا کریں گے اور پاکستانی مسلح افواج کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جہاز دنیا اور خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

انکا کہنا تھا کہ بدر جہاز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

کارویٹ کی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملجم کارویٹس پاکستان نیوی کے تکنیکی طور پر جدید ترین سطحی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ان تمام بحری جہازوں کی پیداواری عمل،جو ہمارے ملک کے تیار کردہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر سسٹم سے لیس ہیں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ان چاروں بحری جہازوں کی ترسیل جو فضائی دفاع سے لے کر آبدوز کے دفاع تک ہر قسم کے فوجی مشن انجام دے سکتے ہیں پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال 15 اگست 2021 کو پاکستان نیوی کے لیے ترکی میں تیار کردہ اپنی کلاس کے پہلے جہاز پی این ایس بابر کواستنبول شپ یارڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں لانچ کیا گیا تھا۔اس تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور پاکسران کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شرکت کی تھی۔

خیبر کے بارے میں بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خیبر جہاز کو 2024 میں پاکستانی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں تیار ہونے والا جہاز 2025 میں استعمال میں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ترک عوام کے دل میں خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔

پچھلا پڑھیں

ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ کا فائنل آج استنبول میں کھیلا جائے گا

اگلا پڑھیں

ترک عوام کا فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ردعمل جائر ہے، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں