ozIstanbul

ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ کا فائنل آج استنبول میں کھیلا جائے گا

ترکی میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ آج استنبول   میں کھیلا جائے گا۔جس میں 4ترک باکسرز سمیت کینیڈا، رومانیہ اور کولمبیا کی کھلاڑی مدمقابل ہونگے۔ ترکی 9 مئی سے  اس چیمپیئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

39 سالہ ترک خاتون باکسر 81کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ چکی ہے،اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 34 سال کی عمر میں   چیمپئن  شپ میں تیسری جبکہ 36 سال کی عمر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب میں فائنل میں پہنچ چکی ہوں۔

ترک  باکسر دیمیر  نے 18 مئی کو اپنی پولینڈ  کی حریف لیڈیا ماریا فیدورا کوسیمی فائنل میں  شکست دے کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ مراکش کی خائزہ مروی سے ہو گا۔

 

فائنل میچ  کی 50 کلو کیٹیگری میں  ترکش ایتھلیٹ بسناز چکرلو   کولمبیا کی انگریٹ لورینا سے مدمقابل ہونگی ، 54 کلوگرام کیٹیگری میں خدیجہ اکباس کا مقابلہ رومانیہ کی لیکرمیورا  سے ہو گا۔ جبکہ 66 کیٹیگری میں بسناز سرمینیلی کینیڈین چارلی کاونگ سے مد مقابل ہونگی۔

 

پچھلا پڑھیں

ملجم کورویٹ پی این ایس بدر پاک ترک اشتراک کی بہترین مثال ہے، پاکستانی وزیراعظم

اگلا پڑھیں

پاکستان ہمیشہ سے ترک عوام کے دل میں خاص مقام رکھتا ہے،ترک وزیر دفاع

تبصرہ شامل کریں