ozIstanbul

نیٹو میں شمولیت کی درخواست، روس نے فن لینڈ کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر روس نے فن لینڈ کی گیس سپلائی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔روسی سرکاری توانائی کے ادارے Gazprom نے فن لینڈ کی کمپنی Gasum کو اس فیصلے سے خبردار کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ روس ہفتے کی صبح 4 بجے کے قریب سپلائی میں کمی کرنا شروع کردے گا۔
نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کے بعد روس فن لینڈ کو قدرتی گیس کی برآمد روک رہا ہے۔
کریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا جس کا مطالبہ پوٹن حکومت نے مغربی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد کیا تھا۔
تاہم دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلغاریہ اور پولینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کے بعد فن لینڈ کی یہ حالیہ بندش نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست سے منسلک ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترک ایتھلیٹس کو ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ جیتے پر ترک صدر کی مبارکباد

اگلا پڑھیں

ترکی :کوئےجیز سلو اسپورٹس فیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار

تبصرہ شامل کریں