ozIstanbul

ترکی :کوئےجیز سلو اسپورٹس فیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار

مغربی صوبے مغلا کا سیاحتی مقام کوئےجیز دنیا کے پہلے سلواسپورٹس فیسٹ  کی میزبانی کرے گا

تقریب کا آغاز 21 مئی سے ہو گا جو کہ 28 مئی تک جاری رہے گا ۔ اس سات روزہ تقریب میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا

جس  میں کینوئنگ، سائیکلنگ، سیلنگ، رافٹنگ، ٹریکنگ، پیراگلائیڈنگ، فوٹو کیمپ، کیمپنگ اور کارواننگ شامل ہیں جن میں دنیا بھر  کے   پروفیشنل ایتھلیٹ اور ایڈونچر کے شوقین افراد بھی حصہ لے سکے گے.

 

سٹاسو کوئےجیز اسلو اسپورٹس فیسٹ 2022 اس طرح کے کھیلوں، ان میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں   کے لحاظ سے سب سے بڑا فیسٹ ہے.

جس میں دنیا بھر کے لوگ مدعو ہونگے کہ وہ لوگ آئے اور اور اس فیسٹ کا حصہ بنے۔

سٹاسو کوئےجیز میونسپلٹیز ایسوسی ایشن کا رکن ہے، جس میں 32 ممالک کے 280 سے زیادہ شہر شامل ہیں۔

 

1986 میں اٹلی باشندے نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سلو فوڈ تحریک کا آغاز کیا۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے  انٹرنیشنل کمیونٹی کا حصہ بن گئی.

اور 1999 میں  باقاعدہ طور پر سیٹاسلو میونسپلٹیز ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی۔یہ اطالوی اور انگریزی زبان کا مجموعہ ہے.

سلو اسپورٹس کمیونٹی کا ماننا ہے کہ ایک صاف اور اچھے ماحول کے ذریعے ہم کھیل  کو پرموٹ کر سکتے ہیں اور اس سے ملک میں ترقی بھی ممکن ہے.

 

پچھلا پڑھیں

نیٹو میں شمولیت کی درخواست، روس نے فن لینڈ کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اگلا پڑھیں

ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

تبصرہ شامل کریں