turky-urdu-logo

ترک صدر کا کروشیا میں زلزلے پر اظہار افسوس، امداد کی پیش کش

ترک صدر  طیب ایردوان نے کروشیا میں 6.3 ایم شدت کے زلزلے پر  کروشیا سے اظہار تعزیت کی۔

دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ترک صدر نے  زوران میلانویچ  سے ٹیلی فون پر  اظہار  افسوس کیا۔

ہم کروشیائی عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اور  اس قدرتی آفت میں جاں بحق لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہم کروشیا  کے عوام سے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثنا پیٹرنجا شہر میں کل دوپہر مقامی وقت کے مطابق  12 بج کر 20 منٹ پر آنے ولے زلزلے  سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Read Previous

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین معاہدے پر دستخط ہو گئے

Read Next

ترکش موٹر سائیکلسٹ توپراک ورلڈ سپر بائیک چیمپین شپ جیتنے کے خواہشمند

Leave a Reply