turky-urdu-logo

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین معاہدے پر دستخط ہو گئے

پاکستان اور ازبکستان میں ایکسپورٹ کارگو ٹرین کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ ٹرین افغانستان کے راستے پاکستان کو ازبکستان سے ملائے گی۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان کارگو ٹرین معاہدے پردستخط کر دیئے ہیں۔ اس منصوبے پر چار ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کو ٹرانس افغان ریلوے لائن پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی اداروں سے اس منصوبے کے لئے فنڈنگ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ کارگو ٹرین تجارتی سامان لے کر پاکستان کے صوبے پشاور سے افغانستان، ازبکستان اور دیگر وسط ایشیائی ریاستوں تک جائے گی۔

پشاور سے چلنے والی کارگو ٹرین افغانستان کے شہر مزار شریف سے ہوتی ہوئی ازبکستان میں داخل ہو گی۔

ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مخاموف الخام نے معاہدے پر دستخط کئے۔ افغان صدر اشرف غنی پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ دورے میں توانائی کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری، سیاحت اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

Read Previous

ایران، ترقی کے لیے ترکی کے تمام تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

Read Next

ترک صدر کا کروشیا میں زلزلے پر اظہار افسوس، امداد کی پیش کش

Leave a Reply