turky-urdu-logo

ترکی ایک بڑے اور گہرے حصار سے باہر نکل آیا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی ایک گہرے اور مجرمانہ حصار سے باہر نکل آیا ہے۔ ایک صدی قبل شروع ہونے والی آزادی کی جنگ اب زیادہ مضبوطی کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔

انقرہ میں جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 82 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا جو کمال اتاترک کے لئے ایک عظیم تحفہ ہو گا۔ کمال اتاترک نے قابض طاقتوں سے ترک عوام کو آزادی دلائی اور بے سرو سامانی میں ترکی کو ایک جمہوری ملک بنایا۔

کمال اتاترک 10 نومبر 1938 میں 57 سال کی عمر میں استنبول میں جگر کا مرض لاحق ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ ترک قوم کمال اتاترک کو ایک عظیم رہنما اور بابائے ترکی مانتی ہے۔ 10 نومبر کو صبح 9 بج کر ہانچ منٹ پر جب کمال اتاترک کا انتقال ہوا تھا پورے ملک میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ سائرن بجائے جاتے ہیں اور سڑکوں پر چلتے ہوئے لوگ اور ٹریفک احتراماً دو منٹ کے لئے رک جاتی ہے۔

Read Previous

ترک تیراک ایمری سکی نے انٹرنیشنل سویمنگ لیگ جیت لی

Read Next

ہم پاکستان اور ترکی کے بنا ادھورے ہیں، آذربائیجان

Leave a Reply