turky-urdu-logo

تعلیمی نظام کی اصلاحات مکمل کی جائیں، صدر ایردوان کا استنبول یونیورسٹی میں خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے نظام تعلیم کو مکمل طور پر درست کرنے اور اصلاحات کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

استنبول یونیورسٹی کے ابن خلدون کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں نظام تعلیم اور تربیت کی مکمل اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس وقت ترکی میں تعلیمی مواد کی معلومات کی بنیاد پر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو خاندان کے ساتھ ملا کر تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے نظام تعلیم کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہو گا۔ اس کے لئے ہمیں ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جو ترک روایات اور اقدار کو جانتے ہوں۔ آنے والی نسل کو ترک ثقافت اور تاریخ کا نگہبان بننا ہو گا۔

انہوں نے آنے والے بچوں میں سیاسی اور معاشی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ سیاسی اور معاشی طور پر آنے والی نسل آزاد ہو۔

کسی بھی کو تعلیم کے راستے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئں۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ قوم کا ہر فرد اس میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ ترکی کو اپنی روایات کے ساتھ جدیدیت کی طرف جانا ہے۔

Read Previous

پاکستانی وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں ، شبلی فراز

Read Next

ترکی میں بچوں کو فحش مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات

Leave a Reply