
پاکستانی اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی اور اس کے مسائل کے لئے پرعزم ہیں۔
پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو مضبوط کیا اور اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ذرائع ابلاغ کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کےلئے کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے ذاتی مفادات کی سیاست کی جس کا مقصد قومی اداروں کو کمزور کرنا تھا۔
شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف ناکام جلسے کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں لوٹی گئی دولت کو بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف نے فیٹف قانون سازی پر بھی حکومت کو بلیک میل کرنےکی کوشش کی۔