ترک وزیر خاندان، محنت اور سماجی خدمات کی جانب سے بچوں کے نصاب سے فحش مواد ہٹانے کیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک ہاٹ لائن ، وٹس ایپ بوٹ اور ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔ عوام ان زرائع پر بچوں کی کتب میں غیر مناسب مواد کے خلاف شکایات درج کروا سکیں گے۔
یہ اقدام سوشل میڈیا پر بچوں کی کہانیوں کی کتب میں جنسی تعلقات اور ریپ کے متعلق مواد وائرل ہونے کے بعد اٹھایا گیا۔ اس واقع کے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے البتہ سوشل میڈیا پر صارفین مزید ایسے مواد کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
وزیر زاہرہ زمرہ سلجوق نے انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بچوں کے نصاب میں فحش مواد شائع کرنے کے خلاف پہلے سے ایک ادارہ موجود ہے لیکن اب اس ادارے کی تنظیم نو کی گئی ہے تا کہ عوام کی شکایات براہ راست ادارے تک پہنچ سکیں۔
Tags: ترکی فحاشی پر پابندی