
طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق بلڈ گروپ او والے افراد کو کورونا وائرس لگنے کے خطرات کم ہیں۔
ڈنمارک کی ایک مطالعہ کے مطابق 11 محقیقین نے 473،654 کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے خون کے ٹیسٹ کیے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بلڈ گروپ او والے افراد کورونا وائرس سے کم متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کے ایک جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بلڈ گروپ او میں سارس کوی 2 انفیکشن سے لڑنے کی زیادہ طاقت موجود ہے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا کہ بلڈ گرو پ اے ، بی اور اے بی والے افراد میں تھرومبوسس کا زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے ان پر کورونا وائرس زیادہ بری طرح حملہ کر سکتا ہے۔
ایسے ہی نتائج کینیڈا کے ایک طبی مطالعے کے ذریعہ پائے گئے جس میں 14 محققین نے 6 میٹروپولیٹن وینکوور اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے مریضوں سے جمع کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38.5 ملین کے قریب ہے جبکہ صحت یاب ہونے والو کی تعداد 1.1 ملین ہے۔
امریکہ ، برازیل اور انڈیا دنیا کے بد ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔