turky-urdu-logo

شمال قبرصی ترک میں صدارتی انتخابات اختتام پزیر، ارسین تاتار 51.74 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق،وزیراعظم اور قومی اتحاد پارٹی کے  امیدوار ارسین تاتار 51.74 فیصد ووٹ لے کر  انتخابات میں فاتح قرار  پائے  ۔

انتخابی کمیشن نے دوسرے مرحلے   کے نتائج سامنے آنے کے بعد تاتار کی جیت کا باضابطہ  اعلان کیا۔

 ان کے مقابلے پر موجودہ صدر اور آزاد امیدوار مصطفی اقینجی تھے جنہوں نے 48.26  فیصد ووٹ حاصل کیے۔

شمالی قبرص میں  سن 1974 کے بعد یہ مسلسل دسویں صدارتی انتخابات تھے۔

 ایرسین تاتار نے سن 2003میں سیاسی میدان میں قدم رکھا جنہوں نے گزشتہ سال مئی میں قومی اتحاد پارٹی کی مخلوط حکومت میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Read Previous

بلڈ گروپ او والے افراد کورونا وائرس سے محفوظ

Read Next

ترکی کے ٹیکانولوجی کی طرف بڑھتے قدم

Leave a Reply