turky-urdu-logo

ترکی کے ٹیکانولوجی کی طرف بڑھتے قدم

ترکی کے صنعت و ٹیکانولوجی کے وزیر کا کہنا ہے کہ  گذشتہ سال پیٹنٹ کی درخواستوں میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مصطفی ورانک نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ یہ اضافہ اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی ایجادات کے نتیجے میں ہوا ہے جس میں مشینری ، طب ، کیمسٹری ، کمپیوٹر اور الیکٹرانکس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی 2019 میں پیٹنٹ کی درخواستوں کی  تعداد کے ساتھ دنیا میں 13 ویں نمبر پر ہے ، اس نے ہندوستان ، اسرائیل ، آسٹریلیا اور فن لینڈ جیسے بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ورانک نے بتایا کہ جب کسی ایجاد کو پیٹنٹ کیا جاتا ہے ، تو وہ 20 سال تک محفوظ رہتا ہے ، لہذا ہر پیٹنٹ درخواست میں 20 سالہ طویل مقصد اور وژن ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے 18 سالوں میں پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد میں 27 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

Read Previous

شمال قبرصی ترک میں صدارتی انتخابات اختتام پزیر، ارسین تاتار 51.74 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

Read Next

ترکش موٹر سائیکل ریسر نے ولڈ سپر بائک چیمپین شپ جیت لی

Leave a Reply