
تُرک صدر طیب اردوان اہم دورے پر قطر پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے تُرک صدر کا استقبال کیا۔
اپنے دورے میں تُرک صدر قطر کے قمیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات کی جائے گی۔
تُرک وزیر خارجہ بیرات البیراک اور تُرک وزیر دفاع خلوصی آقار بھی وفد میں شامل ہیں۔ تُرک انٹلی جنس کے سربراہ ہاکان فیضان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد تُرک صدر کا یہ کسی بھی غیر ملک کا پہلا دورہ ہے۔