turky-urdu-logo

فرانس بحرہ اوقیانوس میں جنگی جہاز روکنے کے غلط الزام پر معافی مانگے، تُرک وزیر خارجہ

تُرک وزیر خارجہ میلود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ فرانس بحرہ اوقیانوس میں فرانسیسی بحری جہاز کو روکنے کے غلط الزام پر معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے غلط الزام کی وجہ سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے دو ہفتے قبل الزام عائد کیا تھا کہ تُرک بحریہ نے فرانس کے ایک جنگی بحری جہاز کو زبردستی روکا ہے۔ تُرک وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کے غلط الزام کو ترکی کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے فرانس سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان لیبیا کے معاملے پر اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ بحرہ اوقیانوس میں معمول کے گشت کے دوران ایک بحری جہاز کو روک کر اس کے لیبیا جانے کے بارے میں باز پُرس کر رہا تھا جب تُرک بحریہ نے فرانسیسی بحری جہاز کو زبردستی روک لیا تھا۔

فرانس کے مطابق 10 جون کو تنزانیہ کے ایک سول بحری جہاز کو روک کر اس کے لیبیا جانے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی اس دوران تُرک بحریہ نے تین بار فرانسیسی بحری جہاز کو وارننگ دی۔

تُرکی نے فرانس کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Previous

ترک صدر قطر روانہ

Read Next

تُرک صدر طیب اردوان اہم دورے پر قطر پہنچ گئے

Leave a Reply