turky-urdu-logo

برطانوی ارب پتی 89 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے

برطانیہ کے ارب پتی تاجر برنی ایکس لیسٹون 89 برس کی عمر میں ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے۔ ان کے ہاں آخری بار 65 سال پہلے بیٹا پیدا ہوا تھا۔

دنیا بھر میں آٹو ریسنگ کے سب سے بڑے ایونٹ گرینڈ پرِکس کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برنی ایکس لیسٹون نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ فیبیانا کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے پہلے برنی ایکس لیسٹون کے ہاں 65 سال پہلے ایک بیٹا پیدا ہوا تھا۔

برنی نے اپنے نومولود بیٹے کا نام “ایس” رکھا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

برنی ایکس لیسٹون کی 44 سالہ اہلیہ فیبیانا نے سوئس اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش (ڈیلیوری) کا مرحلہ بڑی آسانی سے طے ہو گیا۔ ڈیلیوری روم میں صرف 25 منٹ بعد ہی بچے کی ڈیلیوری ہو گئی۔

برنی ایکس لیسٹون کی سابقہ بیویوں سے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ 65 سال پہلے ایکس لیسٹون کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ڈی بورا ہے۔ برنی اب تک چار شادیاں کر چکے ہیں۔ فیبیانا ان کی چوتھی بیوی ہے۔ ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی ایکس لیسٹون نے کہا کہ انہیں 89 سال اور 29 سال کی عمر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ وہ 89 سال کی عمر میں بھی اپنے آپ کو جوان محسوس کرتے ہیں۔

Read Previous

تُرک صدر طیب اردوان اہم دورے پر قطر پہنچ گئے

Read Next

امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی اصل وجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں، بل گیٹس

Leave a Reply