turky-urdu-logo

ترکیہ کی سپریم ملٹری کونسل کا اجلاس ، ترک فوج کی اعلیٰ قیادت کے متعلق اہم فیصلے

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے زیر صدارت ترکیہ کی سپریم ملٹری کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا

کونسل کے اجلاس میں ترک فوج کی اعلیٰ قیادت کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے

کونسل نے 16 جنرلز اور 47 کرنلز کی ترقی کی منظوری دے دی، نئی ترقیوں کے بعد ترک مسلح افواج میں جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد 264 سے بڑھ کر 273 ہو گئی،

اجلاس میں ترک فوج کے سربراہ جنرل یاسر گولیر کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئ

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبل اور ترک فضائیہ کے کمانڈر حسن کوجوکاکیوز مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے، صدر ایردوان نے دونوں سربراہوں کے ریٹاترمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے ملک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا

ایڈمرل ارجمند تتلی اوغلو کو ترک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا، ملٹری کونسل نے اتیلا گولان کو ترک فضائیہ کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا

ترک صدر ایردوان نے کونسل کے فیصلوں کی منظوری دی

 

Read Previous

اناج برآمد معاہدے کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیںِ ترک وزیر دفاع

Read Next

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر پر پابندیاں عائد کردیں

Leave a Reply